مردان: (نمائندہ مشرق) گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے صوبے میں 2حکومتیں چل رہی ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی سے ملاقات کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ایک حکومت بشریٰ اور دوسری وزیراعلیٰ چلا رہے ہیں، آئین میں گورنر راج کی شق موجود ہے، صوبے میں ایسی صورتحال نہیں گورنر راج لگایا جائے، صوبائی کابینہ میں ایک وزیر زیادہ ہے ،ڈی نوٹیفائڈ کرنا پڑے گا، نسلوں کو سنوارنے والے اساتذہ سڑکوں پر ہیں، صوبے کے پاس تنخواہوں اور پنشن کےلئے پیسے نہیں۔
گورنر کے پی نے کہا 26 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر نہیں ،سرکاری ملازمین کو ریاست کےخلاف استعمال کیا گیا، قیدی جلسے جلوسوں سے نہیں عدالتوں سے رہا ہوں گے، باقی صوبوں میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جبکہ ہمارے ہاں صرف دھرنوں کے اعلانات ہیں۔
خیبرپختونخوا میں 2حکومتیں چل رہی ہیں: فیصل کریم کنڈی



















