ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب میں غزہ و دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں ، لبنان کی صورتحال پر عرب و اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت50سے زائد سربراہان مملکت و حکومت، عرب لیگ اور او آئی سی کے اعلیٰ حکام شریک ہیں، وزیراعظم عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کےلئے پہنچے تو سعودی قیادت کی جانب سے شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا،سعودی عرب میں مشترکہ عرب اسلاامک سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے خطاب کا آغاز قرآن پاک کی آیت سے کیا،وزیر اعظم نے فوری طور پر فسلطین میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا اسرائیل خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہاہے ، سب سے پہلے فوری جنگ بندی کرانی ہوگی اور فلسطین میں امدادی سامان کی فراہمی کویقینی بنانا ہو گا،فلسطین اورغزہ پراسرائیلی قبضہ اورجارحیت جاری ہے،عالمی عدالت کے فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف فیصل ےپرعملدرآمدنہیں کیاجارہا،غزہ میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے،اسرائیل کوخطرناک ہتھیاروں کی فراہمی مسلسل جاری ہے ، غزہ سمیت فلسطین میں ہزاروں افرادکوشہیداورزخمی کیاجاچکا،لاکھوں افرادبے گھر ہو چکے، غزہ میں بھوک،افلاس کے ڈیرے ہیں،غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے،نہتے اوربےگناہ فلسطینیوں کاقتل بندکیا جائے، کانفرنس کو4بنیادی اقدامات پرعملدرآمدکراناہوگا،سب سے پہلے فوری جنگ بندی کرانی ہوگی،فلسطین میں امدادی سامان کی فراہمی کویقینی بنانا ہو گا، اسرائیل کیخلاف جنگی جرائم کے تحت کارروائی پر زور دینا ہو گا،فلسطین کے عوام کو ان کے حقوق دلانا ہوں گے ، اسرائیل خوراک کی بندش کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے،وزیر اعظم نے کہا پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق کےلئے آواز بلند کرتا رہے گا، اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات سے امن کو خطرات لاحق ہیں، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے،ایران کےخلاف اسرائیلی اقدامات پر بھی شدید تشویش ہے، اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر فوری پابندی عائد کی جائے، جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لایا جائے،شہباز شریف نے مزید کہا کانفرنس کے انعقاد پر سعودی قیادت کے اقدامات قابل ستائش ہیں جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح اور ایڈوائزر رائل کورٹ محمد التویجری کی عرب اسلامک سمٹ کی سائیڈ لائینز پر ملاقات ہوئی،دونوں رہنماو¿ں نے حالیہ باہمی اقتصادی تعاون میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،وزیراعظم نے عرب اسلامک ممالک کے غیر معمولی سربراہی اجلاس کے انعقاد پر سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اورخادم حرمین شریفین عزت مآب شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورسعودی ولی عہد اور وزیر اعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کےلئے نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بین الاقوامی برادری ایران کی سالمیت ، خود مختاری کے احترام کےلئے اسرائیل کو پابند کرے، سعودی عرب فلسطینی علاقوں سمیت لبنان و ایران پر اسرائیلی حملوں کی پر زور مذمت کرتا ہے اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں،لبنان پر جاری اسرائیلی حملے نے لبنان کی خودمختاری ، سالمیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے،سعودی ولی عہد نے کہا اسرائیل کی مسجد اقصٰی کے تقدس کی پامالی اور بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بین الاقوامی برادری اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرے، فلسطینی صدر محمود عباس نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے پر پابندی کے ہولناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں،محمود عباس نے کہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل کی رکنیت معطل کرے اور بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کےخلاف یہودی آبادکاروں کی جاری دہشت گردی روکنے میں مدد کرے،ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے خطاب میں کہا ہمیں امید ہے آج کی میٹنگ کے نتائج فلسطینی اور لبنانی عوام کیلئے حوصلہ افزا ہوں گے،ہمیں مزید ممالک کو فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کی ترغیب دینی چاہیے،ہم نے اسرائیل پر نئی تجارتی پابندیاں عائد کی ہیں،اگر اسرائیل نے جارحیت نہ روکی تو مزید پابندیاں لگائیں گے،معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کےخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے،اسرائیل ایک طرف لبنان اور دوسری طرف ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھارہا ہے،اونروا پر پابندی لگانے کا مقصد دو ریاستی حل کو منسوخ کرنا ہے۔
آزادو خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری، غزہ میں فوری جنگ بندی ناگزیر، جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لایا جائے: عرب سمٹ



















