لندن:(مشرق نیوز) سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے پنجاب حکومت کو پی آئی اے خریدنے کی تجویز دےدی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاپنجاب حکومت پی آئی اے خریدنے پر غوروخوض کررہی ہے،صوبائی حکومت کو تجویزدی ہے پی آئی اے خریدلیں یاکوئی نئی ایئرلائن شروع کریں۔
دریں اثنا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاخان صاحب!ملکی ترقی کااپنا کوئی ایک منصوبہ بتادیں،پنجاب میں عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کےلئے 40سے 50ارب دئیے گئے، آپ لوگوں نے خیبرپختونخوا کےلئے کیا کیا؟۔
قائد ن لیگ نے کہاکے پی میں پی ٹی آئی حکومت کا گیارہواں یابارہواں سال چل رہاہے، خیبرپختونخوا کے عوام نہیں پوچھتے آپ ملک کو تو چھوڑیں صوبے کےلئے کیاکیا،پی ٹی آئی نے دوسرے ممالک سے تعلقات خراب،لوگوں کے اخلاق کو بگاڑا ،بدتمیزی کاکلچر سکھایا۔
نوازشریف نے کہاپی ٹی آئی نے پاکستان کے اندر ترقی کاکوئی منصوبہ نہیں لگایا،پاکستان میں سب سے پہلے اور آخری موٹروے کی بنیاد ن لیگ،نوازشریف نے رکھی، بلوچستان میں سڑکوں اورہائی ویز کاجال بچھایا ۔
پنجاب حکومت پی آئی اے خرید لے، نوازشریف نے تجویز دےدی



















