پاکستانی سیاست میں مداخلت کے الزامات غلط ہیں،امریکہ

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ نے پاکستانی سیاست میں مداخلت کے الزامات کو بے بنیاد قراردےدیا۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہاپاکستانی سیاست میں امریکی عہدیداروں کی مداخلت کے الزامات غلط ہیں،عمران خان کی برطرفی میں امریکہ نے کوئی کردار ادا نہیں کیا ،بات میں کئی بار دہرا چکا ہوں،عمران خان کےخلاف قانونی کارروائی پاکستان کا عدالتی معاملہ ہے۔

میتھیو ملر نے کہا اگر لوگ امریکی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں یا اراکین کانگریس پر گفتگو کرنا چاہتے ہیں تو جڑے مسائل پر ضرور بات کی جائے لیکن مذہب یا جنسی رجحان پر بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے،ملکی سیاست کا معاملہ پاکستان کے عوام کو اپنے قوانین اور آئین کے مطابق طے کرنا ہے۔