نیویارک:(بیورورپورٹ)امریکی صدارتی انتخاب کی گہما گہمی، انتخابی مہم میں پاکستانی بھی نمایاں طور پر متحرک،بشریٰ امی والا اور عمارہ انصافی بھی انتخابی دوڑ میں شریک،صحافی خواجہ فاروق ، جاوید انور ری پبلکن پارٹی کے بڑے حامی نکلے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی سیاست میں پاکستان کبھی غیر فعال نہیں رہے،ہر دور میں سیاسی اعتبار سے اپنی شناخت قائم کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔
امریکی سیاست میں پاکستانی نژاد شہری بھرپور حصہ لیتے ہیں، سب سے بڑی امریکی ریاست ٹیکساس میں رہائش پذیر پاکستانی شہری سید جاوید انور الیکشن تو نہیں لڑتے تاہم ری پبلکن پارٹی کو عطیات دینے والوں میں نمایاں ہیں۔
نیویارک میں مقیم سینئر صحافی خواجہ فاروق ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلانے کےساتھ کامیابی کیلئے بہت پرامید ہیں،پاکستانی نژاد عہدےدار بشریٰ امی والا نے 19سال کی عمر میں شہری حکومت کی سطح پر امریکی سیاست میں قدم رکھا،ریاست الینوئے میں تعلیمی شعبے سے منسلک ہیں، بشریٰ سیکرٹری کے عہدے کےلئے منتخب ہونے والی پہلی مسلم خاتون ہیں۔
پاکستانی نژاد عمارہ انصاری ریاست مشی گن کے قصبے کینٹن میں ٹاو¿ن شپ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کےلئے امیدوار ہیں،امریکہ میں مقیم تمام ہی قانونی تارکین وطن اپنی اپنی کمیونٹی کے ساتھ سیاست میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، پاکستانیوں کی اکثریت ری پبلکن پارٹی کی حامی ہے۔
امریکی صدارتی انتخابی مہم میں پاکستانی بھی نمایاں متحرک



















