عمران ،بشریٰ کےخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موخر

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران ،بشریٰ کےخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موخر ہوگئی،توشہ خانہ ٹو کیس پرسماعت سپیشل جج سنٹرل ون شاہ رخ ارجمند کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے 29 اکتوبر تک ملتوی کردی،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ پر اب فرد جرم 29 اکتوبر کو عائد کی جائے گی۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی ہدایت پر فیصل چودھری نے عمران خان کو جیل میں سہولتوں کی عدم فراہمی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،درخواست میں موقف اپنایا گیا عمران خان کو جیل میں بنیادی انسانی سہولتوں سے محروم کرنا جیل مینوئل کی خلاف ورزی ہے، بانی پی ٹی آئی کو بہت چھوٹے سیل میں مستقل بندرکھا جا رہا ہے،ورزش کی سہولت میسر نہیں ،عدالت بانی پی ٹی آئی کے انسانی حقوق کی نگہبان ہے ،فوری طور پر حقوق بحال کئے جائیں۔