پارلیمان کو عدلیہ کے زیر نگیں ہونے سے بچانا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے قاضی فائزعیسیٰ نے عدلیہ کی عزت کو بحال کیا اور عزت سے گھرجا رہے ہیں،26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمان کو عدلیہ کا زیر نگیں ہونے سے بچانا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا عدلیہ کا پارلیمان سے جھگڑا یہی ہے ایک گروپ کی عدلیہ پر اجارہ داری ختم نہ ہو، سیاسی عدلیہ کے عزائم سیاسی اور تسلسل چاہتے ہیں۔