ترمیم قیدی کےلئے ”سرپرائز ڈے“،پی ٹی آئی جماعت نہیں ،سیاسی یتیموں کا گروہ ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور: ( اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے ججز اور فیملیز کی کردار کشی کرنے والے اب عدلیہ کے ہمدرد بن رہے ہیں،26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر جمہوریت پسند خوش ،آمریت پسند سیخ پا ہو رہے ہیں، تحریک فساداپنی گندی سیاست کےلئے کبھی طلبا کو اشتعال دلاتی ہے توکبھی وکلا سے باہر نکلنے کی اپیلیں کرتی ہے۔

بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاجمہوریت ،پارلیمنٹ کی جیت ہے،پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ سیاسی یتیموں کا گروہ بن چکی ،عوام قیدی ،چمچے کڑچھوں کا بھیانک روپ دیکھ چکے اب اڈیالہ جیل کے مستقل رہائشی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نام عدلیہ کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا،پارلیمنٹ کی بالادستی میں ہی جمہوریت کی مضبوطی ہے جن کی قسمت میں رونا دھونا لکھا ہے وہ آئینی ترامیم ، قانون سازی میں رخنے ہی ڈال سکتے ہیں،گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے قیدی کےلئے بڑا ”سرپرائز ڈے“تھا۔