لاہور:(اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے گورنر پنجاب نے پی ٹی آئی والے کام شروع کردئیے،بڑی تکلیف سے یاد کرانا پڑتا آپ گورنر ہیں، انتظامی معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاآپ گورنر ہاوس میں چائے، کافی ،خشک میوہ جات انجوائے کریں، حکومت ،صوبے کے انتظامی امور کیسے چلانے مریم نواز اچھے سے جانتی ہیں،سندھ میں سکولز سرے سے موجود ہی نہیںجو سکولز ہیں ان میں جانور بندھے نظر آتے ہیں، امتحانات میں نقل اور پورے سینٹرز بکنا رواج ہے، جہاں آپ کی 16 سال سے حکومت ہے وہاں کا سکول سسٹم اب بھی 19 ویں صدی کے طرز پر چل رہا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہاسندھ کے محکمہ تعلیم میں آئے روز میڈیا پر گھوسٹ ملازمین ،طلبہ کی خبریں نشر ہوتی ہیں، پنجاب کے 7 اضلاع شرح خواندگی میں ٹاپ پر ہیں لیکن کراچی کے 2علاقے اور حیدرآباد کے علاوہ باقی سندھ میں شرح خواندگی صفر ہے،عظمیٰ بخاری نے کہاپنجاب میں تعلیم کا معیار بہتر ہونے کے باعث سرکاری سکولوں کے طلبہ بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کر رہے ہیں، بچوں کو لیپ ٹاپ، وظائف ،سکوٹیز مل رہے ہیں، کچھ دن پہلے سندھ میں ہونے والے ایم کیٹ کی کہانیاں پورے ملک نے دیکھیں۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















