الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر فیصلہ لیگل ونگ کی رائے سے مشرو ط کردیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر فیصلہ لیگل ونگ کی رائے سے مشرو ط کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا خصوصی اجلاس ہوا ،سپیکر قومی و پنجاب اسمبلی کی طرف سے لکھے جانے والے خطوط کا معاملہ زیر غور آیا، خطوط الیکشن کمیشن کے تمام اراکین کے حوالے کردئیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے قانونی ونگ سے خطوط پر رائے طلب کرلی، ای سی پی لیگل ونگ آئندہ اجلاس میں سپیکرکے خطوط پر اپنی رائے دے گا،الیکشن کمیشن کا آئندہ اجلاس شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے بعد ہوگا،لیگل ڈیپارٹمنٹ کی تجاویز سامنے آنے کے بعد الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ کرے گا،الیکشن کمیشن نے دونوں سپیکرز کے خطوط پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔