اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے اسلام آباد پولیس نے جنونی جتھے کا لاشیں گرانے کا منصوبہ ناکام بنایا،پولیس پیشہ وارانہ فرائض محنت سے ادا کر رہی ہے، اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر ، نفری کی کمی پوری کرنے کیلئے میرٹ پر بھرتیاں، ضلعی انتظامیہ ، پولیس افسروں کیلئے ایگزیکٹو الاﺅنس، قائداعظم میڈلز اور سیف سٹی کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے منصوبوں کو جلد پا یہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، ان خیالات کااظہار انہوں نے پولیس لائنز کے دورہ کے موقع پر شہدا،غازیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شہباز شریف نے پولیس لائنز کا دورہ کیا،چاق و چوبند دستے نے سلامی دی،شہبازشریف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، شہدا گیلری کا دورہ کیا، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے،شہید عبدالحمید شاہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا2014 میں ڈی چوک پر فسادیوں نے 7ماہ فساد برپا کئے رکھا، معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا، چینی صدر شی جن پنگ پاکستان کے بہترین دوست ہیں،دورہ مجبوراً ملتوی کرنا پڑا کیونکہ فسادی ڈی چوک سے ہٹنے کو تیار نہیں تھے، بدترین خواہش تھی فساد کے نتیجے میں لاشیں گریں اور پاکستان میں فساد جنگل کی آگ کی طرح پھیل جائے،تب بھی اسلام آباد پولیس ،رینجرز نے ملکر بہترین پیشہ وارانہ انداز میں معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا، فسادیوں نے نجی املاک کو نقصان پہنچانے کیلئے ہتھکنڈے استعمال کئے، قبریں کھودیں، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے کا ناپاک منصوبہ بنایا، ایس پی عصمت جونیجو سمیت سینکڑوں پولیس افسر و اہلکار زخمی ہوئے لیکن پولیس نے قومی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا فرض ادا کیا۔
شہبازشریف نے کہاحالیہ دنوں میں پھر پولیس نے قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، گالم گلوچ، جنونی جتھے کا وطیرہ بن چکا ، 4 اور 5 اکتوبر کو ایک صوبے کی جانب سے وفاق پر حملے اور لشکر کشی کو ناکام بنایاتب ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم پاکستان کے دورے پر تھے۔
وزیراعظم نے کہاجتھے عوامی خوشحالی و ترقی کے منصوبوںکو ناکام بنانے کیلئے وفاق پر چڑھائی کر رہے ہیں، اسلام آباد پولیس نے منصوبوں کو خاک میں ملایا،ن لیگ کی حکومت نے ہمیشہ پولیس کلچر کو تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کئے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز قائد ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں پولیس کلچر میں اصلاحات کر رہی ہیں، سندھ ،بلوچستان میں پولیس پر کام جاری ہے، خیبرپختونخوا کو بھی وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،پولیس کو تربیت سمیت دیگر شعبوں کیلئے درکار مالی وسائل فراہم کریں گے، اسلام آباد پولیس کو رول ماڈل بنائیں گے، تنخواہیں فی الفور پنجاب کے برابر کر دی جائیں گی، چاروں صوبوں کی طرح اسلام آباد انتظامیہ ،پولیس افسروں کو ایگزیکٹو الاﺅنس دیا جائے گا، 21 جون 2023 میں پولیس افسروں و سپاہیوں کے علاج معالجہ کیلئے ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا ، وزیر داخلہ، آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آبادفی الفور مکمل کرنے کیلئے اقدامات کریں،44 شہدا کوپیکیج چند دنوں میں فراہم کیا جائے۔
دریں اثنا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا حکومت سنبھالتے ہی تعلیمی ایمرجنسی کانفاذ کیا تاکہ کوئی بچہ سکول سے باہر نہ ہو،ملک میں یکساں تعلیمی نظام رائج کرنے کیلئے قومی نصابی سربراہی کانفرنس انتہائی ضروری ہے،اسلام آباد ، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں دانش سکولز کی تعمیر کاکام تیز کیاجائے۔
شہبازشریف نے کہا اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کی سہولت کےلئے ڈے کیئر مراکز ،پارکس ، تفریحی مقامات پر ای لائبریریز قائم کرکے عوام کا داخلہ فری رکھا جائے ،تعلیم ترک کرنے والوں کو مفت فنی تربیت فراہم،اساتذہ کی بھرتیوں میںشفافیت اور میرٹ کا خاص خیال رکھا جائے،کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ٹیچرز ٹریننگ اور اساتذہ کی صلاحیت جانچنے کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایاجائے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















