لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے ”گینگ آف کالا چور“کا چیلا کارکنوں میں ”مظلوم بچہ“بننے کی ناکام کوشش کررہاہے،علی امین گنڈا پور کی فلاپ سٹوری پر اپنے لوگ یقین نہیں کررہے۔
علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہانوازشریف کے بھائی وزیراعظم ،بیٹی وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، نوازشریف کے بغض میں جلتے آپ کا لیڈر اڈیالہ جیل پہنچ گیا ، نوازشریف پاکستان اور قوم کی بات کرنےوالے قومی لیڈر ہیں، آپ لوگ کنویں کے مینڈک ہیں ،باہر نہیں نکلنا چاہتے ،جانوروں کی جگہ مویشی منڈیاں ہوتی ہیں اسمبلیاں نہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہاہر ہفتے پنجاب ،وفاق پر چڑھائی کرنے کی بجائے اپنے صوبے کے عوام پر رحم کھائیں اگر صوبہ چلانے کے قابل نہیں تو پختونخوا کی جان چھوڑیں۔
”گینگ آف کالا چور“کا چیلا ”مظلوم بچہ“بننے کی ناکام کوشش کررہاہے،عظمیٰ بخاری



















