بیروت،غزہ :(مشرق نیوز) اسرائیل کابیروت پر بڑا حملہ،طاقتور بم برسا دیئے،متعدد افراد شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں حملوں کا دائرہ کار وسیع کردیا، اسرائیلی فضائیہ نے بیروت کے علاقے داحیہ میں کئی طاقتور بم برسائے ،متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں،لبنانی ٹی وی چینل ،اقوام متحدہ دفتر،ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا گیا،متعدد افراد شہید ہو گئے۔
حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی قصبہ کریات شمونہ پر راکٹوں کی بارش کردی،کئی مقامات پرآگ بھڑک اٹھی۔
دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی وسطی غزہ میں مسجد و سکول پر بمباری سے درجنوں افراد لقمہ اجل بنے،سینکڑوں زخمی ہوگئے،ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔
اسرائیل کابیروت پر بڑا حملہ،طاقتور بم برسا دیئے،عمارتیں زمین بوس،متعدد افراد شہید



















