پی ٹی آئی دہشت گرد جماعت، کچلا نہ گیا تو بہت دیر ہوجائے گی،مریم نواز

لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے ہمیشہ سے جو بات کہتی رہی ہوں، دنیا کے سامنے آ گئی ، پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، تھی نہ ہو سکتی ہے،پی ٹی آئی دہشت گرد جماعت ہے جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ریاست کو وہی سلوک کرنا چاہیے جو دہشت گردوں کےساتھ کیا جاتا ہے ،ورنہ بہت دیر ہو جائے گی،تحریک انصاف کے بھیس میں تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے، کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں،لشکر میں فرنٹ لائنز میں تربیت یافتہ دہشت گرد شامل ہیںجن کو انھوں نے پولیس اور ریاست پر حملہ آور ہونے کےلئے استعمال کیا ہے، کون سا ملک یہ برداشت کرتا ہے؟۔

مزید برآں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اور جوانوں کی شہادت پر حرف عقیدت پیش کیا ہے،وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ۔

مریم نوازنے کہادہشت گردی کےخلاف جنگ میں شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی اورامن کے پھول ضرور مہکیں گے ۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے یوم اساتذہ کے موقع پر پراساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تمام اساتذہ کرام کو سلام عقیدت پیش کرتی ہوں، اساتذہ ہی معاشرے کے حقیقی معمار ہوتے ہیں، علم کا نور پھیلانا اور نئی نسل کی تربیت مقدس فریضہ ہے، استاد انسانی ذہنوں کو علم وفنون سے نئی جہت عطا کرتا ہے، محنت اور لگن سے پڑھانے والے اساتذہ حقیقی ہیرو ہیں، اساتذہ صرف تعلیم نہیں دیتے بلکہ خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا فن بھی سکھاتے ہیں۔