مودی حکومت کیخلاف احتجاج، اراکین اسمبلی تیسری منزل سے کود گئے

ممبئی:(مشرق نیوز)مودی حکومت کیخلاف اراکین اسمبلی کااحتجاج، تیسری منزل سے کود گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سمیت 4 اراکین نے سیکرٹریٹ کی تیسری منزل سے بطور احتجاج چھلانگ لگائی،بی جے پی کا رکن اسمبلی بھی شامل ہے،چاروں نے حکومت کی جانب سے ڈھنگر کمیونٹی کو قبائل کی فہرست (شیڈول ٹرائبز کیٹیگری) کا حصہ بنانے کے عمل کی مخالفت میں احتجاج کرتے ہوئے قدم اٹھایا۔

عمارت سے چھلانگ لگانے کے باوجود ڈپٹی سپیکر اور تینوں اراکین اسمبلی محفوظ رہے کیونکہ جالی (نیٹ) پر جاگرے جسے 2012 میں لوگوں کو خودکشی کی کوشش پر جان بچانے کےلئے لگایا گیا تھا،امدادی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کیا۔