ایرانی جاسوس نے حسن نصراللہ کے ٹھکانے کا پتہ دیا،فرانسیسی اخبار

پیرس:(مشرق نیوز)فرانسیسی اخبار نے دعویٰ کیاہے ایرانی جاسوس نے اسرائیل کو حسن نصراللہ کے ٹھکانے کا پتہ دیا۔

اخبار نے لبنانی سکیورٹی فورسز ذرائع کے حوالے سے کہاایرانی جاسوس نے حسن نصراللہ کی بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں موجودگی کابتایا،حساس معلومات حاصل کرنے کے بعد اسرائیل نے حملہ کیا،اسرائیلی حملے کے وقت حسن نصراللہ 30 میٹر گہرائی میں حزب اللہ رہنماوں کےساتھ میٹنگ میں مصروف تھے۔

رپورٹ میں کہا گیاایرانی جاسوس کی طرف سے حسن نصراللہ کی موجودگی کی تصدیق اور نشاندہی کیے جانے کے بعد ہی اسرائیلی فوج نے عمارت کو نشانہ بنایا،میٹنگ میں قدس فورس کے ڈپٹی کمانڈر کے علاوہ 12 حزب اللہ لیڈر بھی شریک تھے،کارروائی کا مقصد بظاہر حزب اللہ کی قیادت کو مکمل طور پر ختم کرنا تھا۔