بلاول کو ن لیگ سے صوبائی سطح پر معاملات ختم کرنے کی تجویز دونگا،گورنر پنجاب

لاہور:(سٹاف رپورٹر)پاور شیئرنگ فارمولے پراختلافات شدید،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بلاول بھٹو کو صورتحال سے آگاہ کرنے اور ن لیگ سے صوبائی سطح پر معاملات ختم کرنے کی تجویز دینے کا فیصلہ کرلیا۔

سردار سلیم حیدر نے کہاحکومت سازی سے قبل تحریری طور پر پاور شیئرنگ فارمولہ طے ہوا ،ن لیگ پیپلز پارٹی کی متعدد بار میٹنگ ہوئیں لیکن عملدرآمد کچھ نہیں ہوا اب میرے لیے مناسب نہیں روز گزارش کی جائے آئیں میٹنگ کریں۔

گورنر پنجاب نے کہاپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صوبے کی سطح پر پاور شیئرنگ فارمولہ ختم کرنے کی تجویز دوں گا، ملکی مفاد کےلئے کڑوا گھونٹ پینا پڑے گا اور سسٹم چلانے کےلئے ن لیگ کا ساتھ دیں گے،ن لیگ سے کوئی توقع ہی نہیں رکھنی چاہیے اپنے ساتھیوں کو بتا دیں گے اپوزیشن میں ہیں ،ترقیاتی کاموں کی بجائے میرٹ کی سیاست کریں گے۔