اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے وزارت خزانہ ،حکومت کا اختیار ختم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے وزارت خزانہ ،حکومت کا اختیار ختم کردیا گیا،کابینہ ذرائع کے مطابق اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کیلئے قومی اسمبلی خود فیصلہ کرے گی۔

ادھر قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سینٹ اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کیلئے سینٹ کو اختیارات دینے کی سفارش کردی،سلیم مانڈوی والا نے کہاایکٹ میں ترامیم کر کے اراکین قومی اسمبلی کےساتھ سینیٹرز کو بھی شامل کیا جائے۔