اسلام آباد،نارووال،لاہور:(بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے)ن لیگ نے کہاہے یروشلم پوسٹ کے آرٹیکل نے عمران خان کا دوغلاپن بے نقاب کر دیا،صیہونی لابی بانی پی ٹی آئی کو دوبارہ مسلط کرنے کی کوشش میں ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہافضل الرحمن سے سنا تھا عمران خان اسرائیلی لابی کا ایجنڈا ہے،اب کوئی پاکستانی بھول نہیں سکتا بانی پی ٹی آئی پراجیکٹ کا ماسٹر مائنڈ کون ہے، عمران خان نے لوگوں کو اسلامی ٹچ دےکر اپنا تشخص بنایا ،مقصد پاکستان اسرائیل تعلقات بنانا ہے،تیسرا مضمون بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں شائع ہوا ، گولڈ سمتھ سے عمران خان کا رشتہ بہت مضبوط ہے۔
احسن اقبال نے کہا بانی پی ٹی آئی نے پاکستانیوں سے تعلق توڑ کر گولڈ سمتھ خاندان سے تعلق جوڑا، مہم چلائی صادق خان کو میئر لندن کیلئے ووٹ نہ دیا جائے،سوشل میڈیا سے زہر لوگوں کے ذہن میں اتارا جا رہا ہے، شہریوں کا اعتماد ختم ہو جائے تو ریاست اندرونی طور پر کھوکھلی ہو جاتی ہے،ایک طرف بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں مجھے امریکہ نے سازش کرکے نکالا، دوسری طرف امریکہ میں کانگریس کی حمایت میں قراردادپاس کراتے ہیںجلسے جلوس ،دھرنے سی پیک سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہایروشلم پوسٹ نے عمران خان کو ہم خیال شخص قرار دیا، بانی پی ٹی آئی اسرائیل سے معمول کے تعلقات چاہتے تھے،یروشلم پوسٹ کی بات آنکھیں کھول دینے والی ہے کیونکہ آرٹیکل نے عمران خان کا دوغلاپن اور تضادات کا پہلو بے نقاب کر دیا ۔
لیگی رہنما بیرسٹر دانیال چودھری نے کہاپاکستان ،فوج کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،شہدا کے مجسمے جلائے گئے، مذاق اڑایا گیا، ایک جتھہ امریکہ میں بیٹھ کر آئی ایم ایف کی عمارت کے باہر بھی احتجاج کر تا رہا، کوشش تھی آئی ایم ایف پاکستان سے معاہدہ نہ کرے،پی ٹی آئی والے ہر آنے والے دن بے نقاب ہو رہے ہیں۔
واضح ہوگیاعمران پراجیکٹ کا ماسٹر مائنڈ کون ہے،ن لیگ



















