آئینی ترامیم عدلیہ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، بیرسٹر سیف

پشاور:(بیورورپورٹ) مشیر اطلاعا ت کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہاترامیم آئین سے غداری کے سوا کچھ نہیں ،بغض عمران خان میں جعلی حکومت آئین روندنے کیلئے بھی تیار ہے، جعلی مینڈیٹ والے آئینی ترامیم کے ذریعے ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہو رہے ہیں،پی ٹی آئی اعلیٰ عدلیہ کےساتھ کھڑی ہے، آزادی سلب نہیں کرنے دیں گے۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہاسپریم کورٹ نے جعلی حکومت سے ملے الیکشن کمیشن کے منہ پر طمانچہ رسید کیا، الیکشن کمیشن نے ملکی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔