اسلام آباد:(بیورورپورٹ) سابق سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے قومی ادارے آئینی حدود میں رہیں ورنہ خدانخواستہ وفاق کو خطرہ ہوسکتا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں نکتہ اعتراض پراظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاسپیکر نے کچھ لوگوں کو معطل کیا لیکن وہ آگے پیچھے گھوم رہے ہیں، اراکین اسمبلی کی گرفتاریوں کی تحقیقات کےلئے آل پارٹیز کمیٹی بنائی جائے۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہاشعیب شاہین بٹیر نہیں پکڑ سکتے، پستول پکڑنے کا الزام لگادیاگیا،ملک میں ہر طرف نفرت پھیلی ہے، رانا ثنا،سعد رفیق یا دوسرے کسی پر کوئی غلط کیس بنا تو میں مذمت کرتا ہوں،شیر افضل مروت نے کہا یقین دلاتا ہوں اگر ہماری حکومت بنی اور کسی کے گریبان پر ناحق ہاتھ ڈالا گیا تو میں ساتھ کھڑا ہوں گا،مجھے گیٹ پر روکا گیا، میں نے وارنٹ مانگا لیکن پولیس نے وارنٹ نہیں دکھایا۔
ادارے حدود میں رہیں ورنہ وفاق کو خطرہ ہوسکتاہے، اسد قیصر



















