مفرور دہشت گرد علی امین گنڈاپور کی چھتری کے نیچے چھپے ہوئے ہیں: جاوید لطیف

لاہور (اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مفرور دہشت گردعلی امین گنڈا پور کی چھتری کے نیچے چھپے ہوئے ہیں، پارلیمنٹ میں منہ چھپانے والے لوگوں سے متعلق تو کمیٹی کی بات ہو رہی ہے لیکن علی امین گنڈا پور منہ چھپائے بیٹھے ہیںوہ کیوں منہ نہیں کھولتے، گنڈا پور بتا دیں انہوں نے اتنے گھنٹے کیوں منہ چھپایا ،پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہاعمران خان کا ٹرائل کرنے والے جج پر خیبر پختوانخواہ حکومت دباﺅ کے لئے مقدمہ درج کرتی ہے تو اس پر بھی از خود نوٹس ہونا چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی شکل میں آج کا نوری نت پی ٹی آئی کا میر جعفر و میر صادق ثابت ہوگا۔ اگر پارلیمنٹ کے تحفظ کےلئے کمیٹی بنانی ہے تو ایک کمیٹی اور بھی بناﺅجو پاکستان کے اندر سے ملک پر حملہ کرنے والوں کو بے نقاب کرکے کٹہرے میں کھڑا کر سکے کیونکہ اب اس کی ضرورت پڑ گئی ۔