لاہور: ( اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے افسوس کی بات ہے قوم کو جب بھی کوئی خوشی ملے تو فسادی و انتشاری ٹولے کو تکلیف شروع ہوجاتی ہے،ارشد ندیم اکیلا لڑا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا، وطن واپسی پر سول اعزاز سے نوازا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کے ساتھ ڈی جی پی آر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔
عظمیٰ بخاری نے کہا اگست کا مہینہ قوم کےلئے خوشیوں کا پیغام لاتا ہے ،یوم آزادی کے موقع پر جو خوشی اور مسرت ارشد ندیم نے قوم کو دی وہ ناقابل بیان ہے،یقینا ارشد ندیم کی جیت سے یوم آزادی کو چار چاند لگ گئے،ملک میںبہت سارے لوگ پوری ٹیم کی مدد سے جیتتے اور خود کو قومی ہیرو سمجھنے لگتے ہیں،نام نہاد چیمپئن کو قوم نے سر پر اٹھا یا توپورے ملک کا بیڑا غرق ہوگیادوسری طرف میاں چنوں سے تعلق رکھنے والا ارشد ندیم اکیلا لڑا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا قوم جب بھی متحد ہوتی یاکوئی خوشی ملتی ہے تو پتہ نہیں کیو ں فسادی و انتشاری ٹولے کو تکلیف ہونے لگ جاتی ہے وہ ہر وقت اندر سے کچھ فساد و شرپسندی ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے خوشی کا مزہ کرکرا ہو جاتا ہے،حقیقت ہے یوتھ فیسٹیول کو شہباز شریف نے شروع کیا جسے نام نہاد کھلاڑی نے آکر بند کرا دیا، یوتھ فیسٹیول سے بہت اچھے اچھے کھلاڑی پاکستان کو ملے ارشد ندیم بھی ایک ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا چکن کی قیمتیں کم کرنے کےلئے وزیر زراعت پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے بات کر رہے ہیں ،نتائج جلد سامنے آ ئیں گے، دیگر اشیا کی قیمتیں کم کرنے کےلئے انفورسمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے،اتھارٹی ہر وقت چیزوں کو مانیٹر کرے گی۔
وزیر اطلاعات نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب روزانہ کی بنیاد پر خود بھی اشیائے خورونوش کی قیمتیں مانیٹر کرتی ہیں،اقلیتیں سر کا تاج ہیں ،آج پنجاب اسمبلی کا تاریخی سیشن ہوگا، اقلیتوں کے دل سے خوف، ڈر اور احساس محرومی کو ختم کرنا مشن ہے،اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے تاریخی اقدامات کئے جا رہے ہیں، پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے قرار داد پیش کی جائے گی اور مذہبی اقلیتوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائےگا۔
وز یر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا 11 اگست کا دن پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے بڑا اہم دن ہوگا کیونکہ پنجاب میں پہلی مرتبہ اقلیتوں کا عالمی دن پنجاب اسمبلی میں منایا جا رہا ہے، 11 اگست 1947 کو قائد اعظم نے واضح کردیا تھا آپ اپنی عبادت گاہوں میں جانے کےلئے آزاد ہوں گے، پنجاب حکومت قول کو سچ کرنے کےلئے تاریخی اقدامات کررہی ہے، ایک سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا خواہش ہے اپوزیشن فتنا فساد کی بجائے تعمیراتی کام میں حصہ لے اور اقلیتوں کے قومی دن پر ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















