اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی تو شیخ مجیب کو ہیرو مانتی تھی، ایک مجسمہ گرنے سے اپنا ایمان بدل لیا، کوئی سیاسی جماعت یا لیڈر پاکستان سے بڑا نہیں ،پارلیمان بالا دست ادارہ،قانون سازی کا اختیار ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا آئین واضح ہے ، فلور کراسنگ نہیں ہو سکتی، کیا رکن اسمبلی کے حلف کو چھوڑ کر نئی پارٹی جوائن کرائی جاسکتی ہے؟ رول موجود تھا امیدوار نے 3دن کے اندر پارٹی میں شمولیت کرنی ہے، رول کو اب قانون میں تبدیل کیا گیا ،قومی اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی پی ٹی آئی پر پابندی کی طرف جائے گی۔
وزیر اطلاعات نے کہاسنی اتحاد کونسل یا چیئرمین نے الیکشن ہی نہیں لڑا، ایک پارٹی جس کا پارلیمان میں وجود نہیں آپ نے مخصوص نشستیں دے دیں، وقت کا دھارا پیچھے موڑا گیا اور ایسے فریق کو ریلیف دیا گیا جس نے مانگا ہی نہیں، آئین کہتا ہے پارٹی کو مخصوص نشستیں متناسب نمائندگی کے تحت ملیں گی، قانونی معاملات میں انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیے، پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے ،قانون کو تقویت بخشی ،حکومت ،عوام بنگلہ دیشی عوام کےساتھ کھڑے ہیں، بنگلہ دیش کے لوگوں نے عزم و ہمت دکھائی ،باہر نکلنا سراہے جانے کے قابل ہے،بانی پی ٹی آئی نے شیخ مجیب کو ہیرو کے طور پر پورٹریٹ کیا، تقریریں کی گئیں ہمارا لیڈر شیخ مجیب کی طرح ہے، تحریک انصاف کے بدلتے بیانیے سے بندہ چکرا جاتا ہے وہ بھی بیرونی مدد مانگتے رہے یہ بھی بیرونی مدد مانگتے رہے۔
عطاتار ڑ نے کہا شیخ مجیب سے موازنہ کرتے تھے ایک مجسمہ گرنے سے موقف بدل لیا، بانی پی ٹی آئی نے اپنا موازنہ شیخ مجیب کے ساتھ کیا، جیل سے بار بار شیخ مجیب شیخ مجیب کی بات کی گئی اب کہیں شیخ مجیب ہمارا ہیرو ہے، کیا بانی پی ٹی آئی کا موازنہ شیخ مجیب سے نہیں کیا گیا، یوٹرن کی ڈگری ہو تو تمام جامعات کو مشترکہ طور پر بانی پی ٹی آئی کو دے دینی چاہیے۔
وزیر اطلاعات نے کہا بیرسٹرگوہر نے شہباز شریف کو حسینہ واجد سے سیکھنے کا مشورہ دیا، بتایا جائے شیخ مجیب کو ہیرو قرار دینے والی ویڈیوز پی ٹی آئی کے ہینڈلز سے شیئر نہیں کی گئیں؟،جماعت اسلامی کے ساتھ خوش اسلوبی سے معاملات آگے بڑھے ہیں، کوشش ہے مذاکرات کو حتمی شکل دی جائے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















