کملا ہیرس کا ٹم والز کو نائب صدارتی امیدوار چننے کا اعلان

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ کی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے فلاڈیلفیا ریلی میں اعلان کیا ہے کہ منی سوٹا کے گورنر ٹم والز نائب صدارتی امیدوار ہونگے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے قبل ٹرمپ کیمپئن ٹیم نے منی سوٹا گورنر ٹم والز کے بطور ڈیمو کریٹک نائب صدارتی امیدوار انتخاب پر تنقید کی تھی۔ری پبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ کی کیمپئن ٹیم نےٹم والزکو بائیں بازو کا انتہاپسند قرار دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والی ٹیم کے مطابق ٹم والز لوگوں کو اپنی حقیقت نہیں بتائیں گے تو ہم بتا دیں گے۔ انتخابی مہم چلانے والی ٹیم کا کہنا تھا کہ کملا ہیرس کی طرح ٹم والز بھی خطرناک لبرل انتہاپسند ہیں۔