مشرق وسطیٰ میں فریقین کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں:امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال نازک ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں کررہا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کریں، یہ بہت اہم ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا جائے۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ تمام فریق کسی معاہدے پر پہنچنے کے راستے تلاش کریں، فریقین کو تاخیر یا ناں کہنے کی وجہ نہیں ڈھونڈنی چاہیے۔