اچکزئی نے عمران کی نمائندگی سے انکار کردیا ،خواجہ آصف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے اچکزئی نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات میں عمران کی نمائندگی سے انکار کردیا ۔

سابقہ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا محمود اچکزئی، بانی پی ٹی آئی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ کےساتھ مذاکرات میں نمائندگی کریں گے، ٹی وی شو میں کہا تھا میری دانست میں ایسا ممکن نہیں،دوران ملاقات قومی اسمبلی میں سوال پوچھا تو اچکزئی نے واضح کیاوہ یہ کردار ادا نہیں کر سکتے،خواجہ آصف نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تجویز ہمیشہ کی طرح غیر سنجیدہ، خلوص سے عاری اور سیاسی شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں۔