عمران کے مذاکرات کیلئے ترلے شواہد کا حامل سیل پکڑنے کا شاخسانہ ہے،عطا تارڑ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے عمران خان کے ترلے شواہد کا حامل سیل پکڑنے کا شاخسانہ ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہابانی پی ٹی آئی دوبارہ یو ٹرن لیکر مذاکرات کےلئے منتیں ترلے کر رہے ہیں،نیوٹرل ہونا شاید عمران خان کو قبول نہیں، کہتے تھے نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے، آپ 9 مئی کے حملے ، شہدا کی یادگاروں کو مسمار کرتے ہیں، جرائم کی فہرست بہت طویل ہے جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ،آپ قومی سلامتی کے اداروں و ملکی سلامتی کےلئے خطرہ پیدا کرتے ہیں، کور کمانڈر ہاﺅس کے باہر آپ کی بہنیں موجود تھیں، آپ جھوٹا بیانیہ گھڑکر عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا آپ کبھی گریبان پکڑتے اور کبھی پاﺅں میں گرتے ہیں، ملکی سلامتی پر کوئی کمپرو مائز نہیں کیا جائے گا، آپ ملکی سلامتی کےلئے سکیورٹی رسک ہیں،آپ کی پارٹی کے لوگ کہتے رہے خان نہیں تو پاکستان نہیں، خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو واپس لائے،حالات کی خرابی کے ذمہ دار آپ ہیں۔

عطاتارڑ نے کہاپی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر اداروں کےخلاف منظم مہم چلائی، ترقی کرتا پاکستان تباہی کے دہانے پہنچایا، معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن ہیں، اچھی خبریں آ نا شروع ہوگئیں،موجودہ حکومت نے ملک دیوالیہ ہونے سے بچایا، آپ نے معاشی بحالی کےلئے کیا اقدامات کیے،9 مئی کا اعتراف کرتے اور پولی گرافک ٹیسٹ سے بھی بھاگتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہاعمران خان سیاسی مفادات کیلئے ادارے کو سیاست میں گھسیٹنا چاہتے ہیں، جیل سے اب نئی کہانی گھڑی گئی ،نئی فلم آئی ہے پلیز مجھ سے بات کروجب آپ کا دل کرتا ہے تو سائفر لہراتے اور آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں، پہلے کہا گیا چھوڑوں گا نہیں اب پلیزمجھ سے بات کرلو،دہشتگردوں کوآپ بسائیں، 9 مئی حملے کر کے کہتے ہیں پلیزبات کرو،عدم استحکام فیکٹر بانی پی ٹی آئی ہیں، گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا یہ تحریک طالبان پاکستان ٹی ٹی پی ٹی آئی ہے،بگڑا بچہ مشکل آئے تو رونا شروع کر دیتے ہیں،پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہے۔