مخصوص نشستوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ،اسمبلی اجلاس طلب

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)مخصوص نشستوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ ،صدر مملکت آصف زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 30 جولائی کوطلب کرلیا،صدر نے اجلاس آرٹیکل 54 کے تحت طلب کیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں عدالتی فیصلے کےخلاف قرارداد منظور کرائی جائے گی ، ایوان میں پارلیمان کی بالادستی و خود مختاری پر بھی بحث ہوگی،اہم قانون سازی کا امکان ہے ،اجلاس شیڈول سے ایک ہفتہ قبل طلب کیا گیا ۔