اسلام آباد:(بیورورپورٹ)احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ کیس میں عمران خان کےخلاف پرویز خٹک کے بیان میں تصحیح کی درخواست خارج کردی،فیصلہ جج علی وڑائچ نے جاری کیا۔
عدالت نے کہا پرویز خٹک کی بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، سابق وفاقی وزیر نے 20جولائی کو بیان دیا اور22 جولائی کو تصحیح کی درخواست دے دی،پرویز خٹک نے کہا تھا کابینہ میٹنگ میں اس وقت کے وزیراعظم کے اصرار پر بند لفافے میں ایجنڈا منظور کیا گیا میں اپنے بیان میں تصحیح شامل کرنا چاہتا ہوں۔
پرویز خٹک کی عمران خان کیخلاف بیان میں تصحیح کی درخواست خارج



















