جمہوریت کا دفاع اہم،پارٹی اتحاد کیلئے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو: صدرجوبائیڈن

واشنگٹن :(خواجہ فاروق)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے جمہوریت کا دفاع اہم،پارٹی اتحاد کیلئے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوا،ملک کو متحد رکھنے کیلئے قیادت نئی نسل کو سونپنے کا درست وقت ہے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہامیں نے پہلی مرتبہ سیاہ فام خاتون کو صدر کیلئے امیدوار نامزد کیا، کملا ہیرس تجربہ کار ، مضبوط امیدوار ہیں، ملک ،پارٹی کو متحد رکھنے کی صلاحیت ہے، انتخابات میں ٹرمپ کو ضرور شکست دیں گی، ثابت کرنا ہے عظیم قوم ہیں،امریکہ میں کسی قسم کے تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، جمہوریت کی بقا ،دفاع سب سے زیادہ اہم ہے، عوامی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کیا، سپریم کورٹ کی اصلاحات جمہوریت کیلئے ضروری ہیں۔

صدر نے کہاامریکہ فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، اگلے چند مہینے ملک، قوم اور دنیا کی قسمت کا فیصلہ کریں گے، فیصلہ کرنا ہے کیا اب بھی ایمانداری، شائستگی، احترام، آزادی، انصاف اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں؟،اپنے ساتھ اختلاف کرنے والوں کو دشمن کی بجائے ہم وطن امریکی کے طور پر دیکھنا ہوگا،بقیہ مدت بطور صدر اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھوں گا،جوبائیڈن نے کہامغوی اسرائیلیوں کی محفوظ واپسی کیلئے کوشاں ہیں، چاہتے ہیں غزہ جنگ کا خاتمہ اور مشرق وسطیٰ کا جلد امن بحال ہو، ولادی میر پیوٹن کو کسی صورت یوکرین پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔