ایم کیو ایم نے آئی پی پیز کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دےدیا،سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع

کراچی:(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان نے آئی پی پیز کو قومی سلامتی کےلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور نجم مرزا کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیااگر کپیسٹی چارجز کی مد میں ادائیگیاں ہوتی رہیں تو ملکی بقا کا مسئلہ بن جائے گا،صنعتی و گھریلو بجلی صارفین کےلئے فی یونٹ قیمت ناقابل برداشت ہوچکی ، آئی پی پیز کےساتھ ماضی میں ہونےوالے غلط معاہدوں کی وجہ سے شہریوں کےلئے بجلی کے ناجائز بھاری بل بھرنا ناممکن ہوگیا ۔

قرارداد میں کہا گیا آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے ، معاہدوں پر مزید عمل درآمد ملک میں جاری ہوشربا مہنگائی کو بڑھائے گا۔