نیویارک:(بیورورپورٹ)جسٹس اطہر من اللہ نے 9 اپریل کی رات عدالت کھولنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا خواہش ہے جب بھی مارشل لا کا خطرہ ہو عدالتیں کھلی ہوں،خط لکھنے والے 6ججز میں سے 5کو میں نے تلاش کر کے جج بنوایا۔
نیویارک سٹی بار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہرمن اللہ نے کہامیموگیٹ پر سپریم کورٹ نے اختیارات سے تجاوز کیا، منتخب وزیراعظم کوعہدے سے ہٹانا سپریم کورٹ کا کام نہیں، سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر وزیراعظم کوعہدے سے ہٹاناغلط کیونکہ صدر آصف زرداری کو آئینی استثنیٰ حاصل تھا،جج اپنے فیصلوں پر عمل کرانا جانتاہے،ججز کو فیصلوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جاتا ہے، میرے خلاف بدترین پروپیگنڈا کیا گیا، بچوں کی تصویریں ،پرسنل ڈیٹا لیک کیا گیا لیکن چیلنجز جج کےلئے ٹیسٹ ہیں، جج کو تنقید سے نہیں ڈرنا چاہیے۔
جج سپریم کورٹ نے کہا9اپریل کی رات عدالت کھولنے کافیصلہ درست تھا،ایک ٹی وی چینل نے ایسا ماحول بنایا جیسے مارشل لا لگنے والا ہے، چاہتا ہوں جب بھی مارشل لا کا خطرہ ہو عدالتیں کھلی ہوں،کاش عدالتیں 5 جولائی کو بھی کھلی ہوتیں جب جنرل ضیا نے وزیراعظم کو ہٹایا ، کاش عدالتیں 12 اکتوبر 1999 کو بھی کھلی ہوتیں جب مشرف نے وزیراعظم کو باہر پھینکا اگر عمران خان کو ہٹانے کی کوشش کی ہوتی تو یہ بھی امتحان ہوتا، امتحان اسلام آبادہائیکورٹ کا ہوتا وہ آئین کی بالادستی کےلئے کھڑی ہوتی یا نہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا عہدہ سنبھالنے کے اگلے روز سرکلر جاری کیا، سرکلر ریکارڈ کا حصہ ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ آئینی عدالت ہے، ہائیکورٹ کی ذمہ داری ہے 24 گھنٹے کھلی رہے،9اپریل کوگھر میں تھا، بتایا گیا ایسے حالات پیدا ہوگئے لوگ پٹیشن فائل کرنا چاہتے ہیں،سٹاف کی ڈیوٹی لگائی جاکر پٹیشن لے آئے،پٹیشن دیکھی تو بالکل مضحکہ خیز تھیں، میں نے حکم جاری نہیں کیا، سیاسی بیانیہ بنا دیا گیاعدالتیں کیوں کھل گئیں، وقت بتائے گا خط لکھنے والے 6ججز میں سے 5کو میں نے تلاش کر کے جج بنوایا۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















