اسلام آباد:(بیورورپورٹ) خفیہ ڈیڈ کو کابینہ میں منظوری کےلئے پیش کرنے کی ہدایت وزیراعظم نے دی،اعظم خان کا 190ملین پاونڈ ریفرنس میں دیا گیا بیان سامنے آ گیا۔
بیان کے مطابق بطور پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم اگست 2018 سے اپریل تک 22 تک خدمات سر انجام دیں، شہزاد اکبر دستخط شدہ نوٹ لےکر میرے پاس آئے، نوٹ پر شہزاد اکبر کے اپنے دستخط موجود تھے ،نوٹ پر کابینہ سے منظوری لینے کا لکھا گیا،شہزاد اکبر نے کہا خفیہ ڈیڈ کو کابینہ میں منظوری کےلئے پیش کرنے کی ہدایت وزیراعظم نے دی، شہزاد اکبر کی بات پر فائل سیکرٹری کابینہ کو بھجوا دی تاکہ معاملہ کابینہ کے سامنے پیش کیا جا سکے۔
اعظم خان نے بیان میں کہا میں نے فائل سیکرٹری کابینہ کے حوالے کر دی ، ان کیمرہ اجلاس ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکا۔
190ملین پاونڈ ریفرنس،اعظم خان نے عمران کو ذمہ دار ٹھہرادیا



















