لاہور: (اپنے رپورٹر سے)ن لیگ کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے ریاست کو کمزور کرنے والے خفیہ ہاتھ سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا سیاسی جماعتیں ملک کےلئے خطرہ بن جائیں تو قومی جماعتیں نہیں کہا جائے گا،پاکستان معاشی، اخلاقی، دفاعی اور سفارتی لحاظ سے کمزور ہو چکا اب مزید کسی امتحان کے قابل نہیں رہے، سب جانتے ہوئے بھی آنکھیں بند نہیں کر سکتے، پاکستان نے جب جب اپنی معاشی ترقی کے لحاظ سے قدم اٹھایا وہ لیڈرشپ نشانہ عبرت بنی،ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
جاوید لطیف نے کہا اداروں میں بیٹھے کچھ لوگوں اور قومی جماعتوں میں موجود کچھ لوگوں نے اپنی ضرورت کے تحت مفادات پورے کیے،ہمیشہ کہتا ہوں سیاسی جماعتوں پر پابندی نہیں ہونی چاہیے لیکن ایک جماعت اگر ملکی تنصیبات پر حملہ کرے تو کیسے پابندی نہ لگے،عمران خان نے تحریک لبیک پر پابندی لگائی لیکن اس وقت تو کسی جگہ سے تشویش کا اظہار کرنا یاد نہیں آیا ،پاکستان میں کینیا جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن کسی کو تشویش نہیں ہوئی۔
ریاست کو کمزور کرنےوالے خفیہ ہاتھ سامنے لائے جائیں: جاوید لطیف



















