واشنگٹن:(خواجہ فاروق)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے فائرنگ سے کان کا حصہ کٹ گیا ،گرنے سے بازو میں شدید چوٹیں آئیں،ٹکر سے جوتے بھی اتر گئے۔
امریکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا سکیورٹی اہلکار جب تحفظ کےلئے آئے تو ٹکر سے جوتے اترگئے، زمین پر گرنے سے بازو میں شدید چوٹیں آئیں،فائرنگ کے بعد ریلی سے بات جاری رکھنا چاہتا تھا لیکن مجبوراً جانا پڑا، سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آورکو گولی مار کرختم کردیا،ریلی کے شرکا پرسکون رہے ،سراہتا ہوں، بہت اچھے لوگ ہیں، فائرنگ میں ہلاک ہونے والے ریپبلکن حامی شخص کی آخری رسومات میں شرکت کروں گا۔
دوسری جانب تحقیقات میںانکشافات سامنے آ گئے ،تکنیکی ماہرین نے حملہ آور کے فون تک رسائی حاصل کرلی ،ذرائع ایف بی آئی کے مطابق حملہ آور سے ملنے والی الیکٹرانک ڈیوائسز کا تجزیہ کیا جارہا ہے، گواہوں، عینی شاہدین اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں سمیت تقریباً 100افراد سے پوچھ گچھ کرلی،وائٹ ہاﺅس نے کہا ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شخص کو کس کی حمایت حاصل تھی یا کس سے وابستگی تھی،معلوم نہیںہوسکا،رپورٹ کے مطابق ٹرمپ پر حملے میں استعمال بندوق 11 سال پہلے خریدی گئی۔
فائرنگ سے کان کا حصہ کٹ گیا ،گرنے سے بازو پرشدید چوٹیں آئیں:ٹرمپ



















