ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب کی جانب سے شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ذریعے فراہم کی جانے والی انسانی کوششوں کے تسلسل میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے زمینی، سمندری اور فضائی پلوں کے ذریعے خوراک کی فراہمی کا ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس منصوبے کے تحت اردن کے دارالحکومت عمان میں شاہ سلمان ریلیف سینٹر کا مرکز قائم ہے جہاں سے اردنی سرکاری فلاحی ادارےاردنی ہاشمی فلاحی آرگنائزیشن اور اردنی مسلح افواج عرب فوج کے تعاون سے غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ شہریوں تک ایئر ڈراپ کے ذریعے امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر سامر الجطیلی نے بتایا کہ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کا یہ اقدام یمن پر مسلط کردہ محاصرے کی وجہ سے زمینی اور سمندری گذرگاہوں کی بندش کو توڑنے کیلئے کیا گیا ۔ غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ شہریوں تک امداد کی فراہمی کیلئے سعودی عرب عالمی سطح پرکی جانے والی کوششوں میں پیش پیش ہے۔الجطیلی نے وضاحت کی کہ ایئر ڈراپ پروجیکٹ سے 39,200 سے زیادہ لوگ مستفید ہوں گے۔ اس منصوبے کی کل لاگت کا تخمینہ 5,431,065 امریکی ڈالر لگایا گیا ہے، کیونکہ 10 طیارے 23.5 ٹن وزنی فوڈ ایڈ گرانے کیلئے تیار کیے گئے ہیں۔ ان میں 39200 کھانے کے آئٹمز شامل ہیں۔الجطیلی نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ذریعے غزہ کی پٹی کے متاثرین کو بھوک اور خوراک کی کمی دور کرنے کے مختلف طریقوں سے امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ غزہ میں انسانی حالات کی سنگینی کو کم کیا جا سکے۔کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے سرکاری ترجمان نے بتایا کہ خادم حرمین شریفین اور ان کے قابل اعتماد ولی عہد کی ہدایت پر فلسطینی عوام کیلئے ریلیف کی عوامی مہم اب بھی جاری ہے اور یہ عطیات ساہم کے پلیٹ فارم کے ذریعے پہنچائی جا سکتے ہیں۔
سعودی عرب کا غزہ میں 5 ملین ڈالرمالیت کی خوراک کی فراہمی کا منصوبہ



















