واشنگٹن:(خواجہ فاروق)امریکہ نے واضح کیا ہے کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر فضائی حملے پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
میڈیا بریفنگ کے دوران سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ترجمان پینٹاگون نے کہا دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کےساتھ ملکر کام کر رہے ہیں،دونوں ممالک سکیورٹی تعاون کی طویل تاریخ رکھتے اور مصروفیات اب بھی جاری ہیں۔
کالعدم تحریک طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے سوال پر ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا جواب کےلئے آپ کو پاکستان سے رجوع کرنا پڑےگا،معاملے میں پاکستان امریکہ سے کس قسم کی حمایت چاہتا ہے،بات چیت ہونے کی ضرورت ہے،پاکستان خود مختار ملک ہے،علاقائی دہشتگردی کو روکنے کےلئے تعاون جاری رکھیں گے۔
کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر فضائی حملے پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،امریکہ



















