دعا ہے نیا اسلامی سال امن، خوشحالی ،استحکام کاباعث بنے،صدر

اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ) صدر آصف زرداری نے پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو نئے اسلامی سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے دعاگوں ہوںنیا ہجری سال ملک کےلئے امن، خوشحالی اور استحکام کاباعث بنے،اپنے اندر حق و باطل میں تفریق اور دین کی صحیح تعلیمات کا شعور پیدا کرنا ہوگا۔

دریں اثنا صدر مملکت آصف زرداری پیر کو لاہور پہنچیں گے ،انتظامات کو حتمی شکل دےدی گئی،ذرائع کے مطابق آصف زرداری سیمینار میں شرکت ،گورنر سردار سلیم حیدر،پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی و دیگر رہنماﺅں سے ملاقات کریں گے،لاہور میں3روز قیام کے دوران صدر زرداری پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا بھی جائزہ لیں گے۔