عمران خان کی بغیر مداخلت ملاقات درخواست پر سیکرٹری داخلہ و دیگر کو نوٹس

اسلا م آباد: (بیورورپورٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بغیر مداخلت ملاقات درخواست پر سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور محکمہ داخلہ پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے تمام فریقین سے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کر لیا،عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے استدعا کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی رہنماو¿ں سے بغیر مداخلت ملاقات کی اجازت دی جائے، جیل کے انتظامی معاملات میں انٹیلی جنس ایجنسیز کی مداخلت کو روکا جائے،عدالت نے نوٹس جاری کرے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔