اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر مملکت آصف زردار ی نے کہاہے سندھ کے امن پر کسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے صدر مملکت آصف زرداری سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی ، صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر صدر آصف زرداری نے امن وامان کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، سندھ میں امن وامان کے قیام کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
صوبائی وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا صدر آصف زرداری جلد امن و امان پر ایک اور اجلاس کریں گے،آصف زرداریملکی ترقی واستحکام کیلئے کوشاں ہیں۔
سندھ کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، صدر مملکت زرداری



















