حکومت کےساتھ اب بھی کچھ معاملات پر تحفظات ،پی ٹی آئی مارشل لا کی خواہشمند ہے،پیپلز پارٹی

لاہور:(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی نے کہاہے حکومت کےساتھ اب بھی کچھ معاملات پر تحفظات ہیں،پی ٹی آئی کی خواہش ہے مارشل لا لگ جائے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما شہلا رضا نے کہاانتخابی نتائج کچھ بھی ہوں پیپلزپارٹی لاہور میں موجود ہے،حکومت کےساتھ اب بھی کچھ معاملات پر تحفظات ہیں، ن لیگ نے کئی امور پر اپنی غلطی کو تسلیم کیا ،چاہتے ہیں انڈسٹری ،دکانوں پر بھی ٹیکس لگنا چاہیے لیکن تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز پرتحفظات ہیں، مختلف شعبوں سے وابستہ کئی لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں نہیں لایا گیا۔

شہلا رضا نے کہاجاوید لطیف کی باتوں کو اپنی ہی پارٹی تسلیم نہیں کر رہی،پی پی کی حکومت آتی تو بجلی کے 300 یونٹ فری دیتے،مداخلت ،سازش میں بہت فرق ہے، امریکی قرار داد کھلی مداخلت ہے، اب پی ٹی آئی کو آزادی امریکہ کے کہنے پر ملے گی یا کوئی اور دلائے گا؟،بھٹو کی حکومت میں بھی الیکشن کے بعد مارشل لا لگ گیا تھا،پی ٹی آئی کی بھی خواہش ہے مارشل لا لگ جائے۔