لاہور:(اپنے نمائندے سے) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے ن لیگ اور اتحادی آپس میں نورا کشتی کے ذریعے ملک کو تباہ کر رہے ہیں، فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا پاکستان کسی بھی فوجی آپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، عزم استحکام کے نام سے کسی قسم کے آپریشن کی ضرورت نہیں، ماضی کے آپریشنز سے اگر امن قائم نہیں ہوسکا تو اب کیسے ہو گا،ڈالر کی خاطر امریکہ کا ساتھ دیا تو ملکی امن خراب ہوگیا، جماعت اسلامی فوجی آپریشن کے حق میں نہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاتاثر دینا چین کے لوگوں محفوظ نہیں اس سے لگے گا دباﺅ میں آپریشن شروع کیا جا رہا ہے، آپریشن سے فوج اور عوام کے درمیان نفرت بڑھتی ہے، خبیر پختونخوا ،بلوچستان میں فوج لگا دینا غلط ہے،چین ،افغانستان دوست ملک ہے، افغانستان کےساتھ بات چیت کے ذریعے معاملات حل ہونے چاہئیں، افغانستان سے لڑائی پر بھارت خوش ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہاآئی ایم ایف نے بجٹ بنا کر حکومت سے پاس کرا لیا، حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ، بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے،دہشتگردی کے اسباب کا جائزہ لینا ہوگا،عوام دشمن اور اشرافیہ دوست بجٹ ہے ،اتحادی و حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، نیپرا کے کنٹریکٹ کو جماعت اسلامی چیلنج کرینگے۔
پاکستان کسی بھی فوجی آپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا،حافظ نعیم الرحمن



















