بڑا بریک تھرو،چودھری برادران خاندان کے تعلقات بحال ،قیصرہ الٰہی نے تردید کردی

لاہور:( اپنے نمائندے سے)بڑا بریک تھرو،چودھری برادران خاندان کے تعلقات بحال ،سیاست اپنی اپنی کریں گے،قیصرہ الٰہی نے تردید کردی۔

ترجمان ق لیگ نے کہا چودھری شجاعت سے پرویز الٰہی نے 2ہفتے قبل رہائشگاہ پر ملاقات کی ،طے پایا دونوں خاندانوں کی سیاست اپنی اپنی ہو گی ،خاندانی تعلقات بحال ہو گئے۔

پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے تردید کرتے ہوئے کہا کسی قسم کی خاندانی صلح نہیں ہوئی ،سب باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں،چودھری شجاعت کا پرویزالٰہی کی رہائی میں کوئی کردار نہیں،عدالتوں نے انصاف فراہم کیا،پرویز الٰہی نے شجاعت صاحب کو پیغام دیا جب تک چوری شدہ مینڈیٹ واپس نہیں ہو گا کوئی بات نہیں ہو گی، مونس الٰہی ہی نہیں بلکہ پرویز الٰہی بھی پی ٹی آئی کےساتھ رہیں گے، ق لیگ میں جانے کو نہ اب تیار ہیں اور نہ آئندہ ایسا ہو گا۔