اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے چور چوکیدار بن جائیں تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے، موجودہ حکومت کیساتھ مذاکرات کرنے والا منہ کالا کرے گا۔
سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا آزاد کشمیر کے بعد کے پی اور بلوچستان میں بھی حالات خراب ہو رہے ہیں، امریکی کانگریس کے 368 ارکان فارم 47 والے نہیں ہیں، قوم چین کے وزیر کی اسلام آباد میں تقریر پر بھی غور کرے، حکومت بتائے کسی ملک نے اب تک 5 ڈالر بھی دیئے ، میرا بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار روپے آیا، میری مارکیٹ کے 18 دکاندار دکانیں چھوڑ کر چلے گئے ۔
شیخ رشید نے کہا حکومت اپنے کیسز ختم کرنے اور عوام کو بجلی کے تاروں پر لٹکانے آئی ہے، اگلے ماہ کے آخر تک نوازشریف بھی اپنا بیانیہ بدل لیں گے، جب چور چوکیدار بن جائیں تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے، جو بھی اس حکومت کیساتھ مذاکرات کرے گا وہ منہ کالا کرے گا،سابق وفاقی وزیر نے مزیدکہا اصل مذاکرات فوج کیساتھ کیےجائیں اور درمیانی راستہ نکالاجائے، چور، ڈاکو، لٹیرے، ناکام، نااہل بجٹ پیش کرنے والی حکومت کو گھر بھیجا جائے۔
چور چوکیدار بن جائیں تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے:شیخ رشید



















