خواتین کا استحصال روکنے کیلئے قانون سازی کرینگے،وزیر قانون

اسلام آباد، انقرہ:(بیورورپورٹ)حکومت نے خواتین کا استحصال روکنے کیلئے قانون سازی کا ااعلان کردیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تار ڑ نے کہاخواتین کا استحصال صدیوں سے ہورہا ،روکنے کیلئے قانونی سازی بہت ضروری ہوگئی ،پارلیمنٹ میں ایک معاملے پر 3لفظوں کی ترمیم کےلئے 3گھنٹے لگ گئے، قوانین بہت سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے بنائے جانے ضروری ہیں، قوانین بنانا اور ان پر عملدرآمد کرانا 2الگ الگ معاملات ہیں۔

وزیر قانون نے کہاصدیوں سے خواتین کا استحصال ہو رہا ہے اب روکنے کا وقت آگیا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسی نے بہت مضبوط ججمنٹ دی خواتین کے حقوق پر کوئی سستی نہ دکھائی جائے، بچیوں پر جبر و تشدد ہر طبقے میں ہو رہا ہے، قوانین بنا بھی لیے گئے لیکن روئیے بدلنے کی اشد ضرورت ہے،بغیر کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہاعدالتوں کو پابند کرنا ضروری ہے بروقت انصاف فراہم کریں، عدالتوں کا تعاون بے حد ضروری ہے تاکہ خواتین اپنے کیسز بلا خوف و خطر دائر کریں، بروقت انصاف ہی اصل انصاف ہے، لوگ کیسز لمبے چلنے کی وجہ سے عدالتوں کا رخ ہی نہیں کرتے،خواتین کے حقوق تسلیم کرنے پر پارلیمنٹ، جوڈیشری اور ادارے سب ایک پیج پر ہیں۔