190ملین پاﺅنڈ کیس میں عمران کی رہائی روبکار ،ریلی مقدمے میں قریشی بری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)190ملین پاﺅنڈ نیب کیس میںسابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی روبکار جاری کردی گئی،روبکار اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت منظوری کے بعد جاری کی گئی،بانی پی ٹی آئی عدت نکاح کیس میں سزا یافتہ ہونے کے باعث جیل میں ہی رہیں گے۔

دوسری جانب سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور راجہ خرم نواز ریلی نکالنے پر درج کیے گئے مقدمے میں بری ہوگئے،جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ علی نے بریت درخواستوں پر فیصلہ سنا یا۔