پہلے ان کیمرہ بریفنگ پھر آپریشن شروع ہوگا،حکومت کی سینٹ میں یقین دہانی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پہلے ان کیمرہ بریفنگ پھر آپریشن شروع ہوگا،حکومت نے سینٹ میں یقین دہانی کرادی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاپہلے ان کیمرہ اجلاس میں بحث کرائی جائیگی پھر آپریشن شروع ہوگا،مجھے ڈانٹا گیا عزم استحکام آپریشن قرارداد پر چھپ کر تو دستخط نہیں کرائے، میں نے کہا بے ضرر ہی قرارداد ہے، آپریشن پر ایک دن پہلے بھی وضاحت آچکی، قومی اسمبلی میں بھی کہا تھا آپریشن پہلے کابینہ اور قومی سلامتی کمیٹی کے بند کمرہ اجلاس میں زیر بحث لایا جائیگا۔