اسلام آباد: (بیورورپورٹ) اسلام آبادہائیکورٹ نے شیخ رشید کےخلاف ایک ہی الزام پر درج مقدمات خارج کردئیے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلاول بھٹو کےخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی اخراج مقدمہ کی درخواستیں منظور کر لیں،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ سنا دیا،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی ایک ہی الزام پر مختلف صوبوں ، اسلام آباد میں درج مقدمات خارج کرنے کی درخواستیں منظور کرلی گئیں، عدالت نے شیخ رشید کے خلاف تھانہ موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات خارج کر دئیے
بعدازاں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ایک کیس 3 مختلف شہروں میں درج نہیں کیا جاسکتا، عدالت کے فیصلے سے یاسمین راشد،عالیہ حمزہ،صنم جاوید کیلئے راستہ کھلا ہے۔
شیخ رشید کےخلاف ایک ہی الزام پر درج مقدمات خارج



















