کیا پاکستان کے لوگ عوام دشمن بجٹ کے مستحق ہیں؟ ،آصفہ بھٹو

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)رہنما پیپلز پارٹی و رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قراردےدیا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہاملکی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے،کیا پاکستان کے لوگ عوام دشمن بجٹ کے مستحق ہیں؟ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کیلئے آگے بڑھنا ہوگا،غریب سے غریب شہری کو سہولیات فراہم کرنا ہوں گی،ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے کام کرنا ہوگا،قیامت خیز گرمی میں 15 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ عذاب ہے۔

آصفہ بھٹو نے کہاامید کرتی ہوں نئے سیاسی طریقے کا آغاز جلد دیکھیں گے،تقسیم کی سیاست کو مسترد کرنا ہوگا،صدر کی جانب سے اتحاد کی بات وقت کی ضرورت ہے، کسی بھی مسئلے کا حل الزام تراشی نہیں ،کسان کو مضبوط کرنا ہوگا،پی پی رہنما نے مزید کہاپوچھنا چاہتی ہوںکیا بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہے؟ نئے مالی سال کا بجٹ عوام کی نمائندگی نہیں کرتا،ترجیحات میں کسان اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے تھا۔